گڑگاؤں،06 اکتوبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) زمین میں اندھا دھند ٹیپ اور پانی صاف کرنے کے پلانٹس سے کی وجہ سے گڑگاؤں کے کئی حصوں میں پینے کے پانی کا بحران ہوگیا ہے۔ڈی ایل ایف فیز ایک، دو، تین، چار اور پانچ، ساؤتھ سٹی ایک اور دو، نروان سٹی، سیکٹر 44، 56، 57، 58، پالم وہار، سیکٹر 14، 15، 16، 17، 18 اور بہت سے دیگر علاقوں میں پانی کی کمی ہو گئی ہے۔ایک افسر نے بتایا کہ شہر کے سیکٹر 16 علاقے میں گڑگاؤں میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی ایم ڈی اے) کی ماسٹر پائپ لائن پر کام چلنے کی وجہ سے یہ پریشانی آرہی ہے۔یہ لائن گڑگاؤں کے پرانے اور نئے علاقوں میں پانی کی فراہمی کرتی ہے۔جی ایم ڈی اے کے ایگزیکٹو انجینئر سندیپ دہیا نے کہاکہ ہم نے مستقبل کی ضروریات کو ذہن میں رکھتے ہوئے سیکٹر 16 میں ایک جدید پائپ لائن لگائی ہے۔ ہم نے کام شروع کرنے سے پہلے مقامی باشندوں کو اس کے بارے میں آگاہ کر دیا تھا۔اس کے علاوہ بسئی اور چندو بدھیرا پانی صاف کرنے والے پلانٹ کو جوڑنے والی پائپ لائن پر بھی کام چل رہا ہے۔ہریانہ شہری ترقی اتھارٹی کے ایک اہلکار نے کہاکہ ڈی ایل ایف سٹی میں پانی کی فراہمی سے منسلک شکایات درست ہیں۔یہ علاقے بسئی پانی صاف کرنے والے پلانٹ سے بہت دور ہیں اور علاقے میں واٹر بوسٹر ٹھیک طریقے سے کام نہیں کر رہے ہیں۔